جاپانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی،8 فروری کو انتخابات ہونگے
جاپان کی وزیرِ اعظم سنائے تاکائچی نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر تے ہوئے 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کی وزیرِ اعظم سنائے تاکائچی نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کو تحلیل کر تے ہوئے 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپیکر نے آج پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 12 روزہ انتخابی مہم کا آغاز آئندہ منگل سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سنائے تاکائچی اکتوبر میں جاپان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہوئی تھیں اور تین ماہ کے قلیل عرصہ میں ان کی مقبولیت کی شرح تقریباً 70 فیصد بتائی جا رہی ہے، وہ اپنی ذاتی مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حکمران جماعت کی پوزیشن مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد، جس میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور جاپان انوویشن پارٹی شامل ہیں، ایوانِ زیریں میں معمولی اکثریت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی وزیراعظم کا اسمبلی تحلیل کر کے 8 فروری کو الیکشن کا اعلان

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی عوام کی سب سے بڑی تشویش مہنگائی ہے، دوسری جانب جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق انتخابی مہم میں مہنگائی پر قابو اور چین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اہم موضوعات ہوں گے۔

واضح رہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم تاکائچی نے نومبر میں تائیوان سے متعلق بیان کے بعد چین جاپان تعلقات میں کشید گی پیدا ہوئی، اس کے بعد چین نے جاپان کے خلاف معاشی اور سفارتی اقدامات اٹھائے تھے۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-13 Petrol (Super) 373.78
2026-06-13 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-13 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں