مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا دی
Masjid Al Haram
فائل فوٹو
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا دی۔

خصوصی فورس برائے سیکیورٹی مسجد الحرام کے مطابق، سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر واقعے پر ردِعمل دیا، گرنے کے دوران ایک سیکیورٹی افسر اس شخص کو زمین سے ٹکرانے سے روکنے کی کوشش میں زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق، اس شخص اور زخمی افسر دونوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تمام ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں۔

ایک سرکاری بیان میں، حرم کی سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ یہ واقعہ مسجد کی بالائی منزلوں سے ایک شخص کی جانب سے اپنی جان لینے کی کوشش سے متعلق تھا، فورسز نے مقدس مقام پر زائرین کی حفاظت یقینی بنانے کے اپنےعزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجدِ نبوی ﷺ کے مؤذن کی بسترِ مرگ پر رقت آمیز آخری اذان وائرل

واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے مسجد الحرام کے چیف امام، شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے زائرین پر زور دیا کہ وہ مقدس مقام کی حرمت کا احترام کریں، ضوابط و ہدایات پر عمل کریں اور عبادت میں مشغول رہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی قانون کے بنیادی مقاصد میں انسانی جان کا تحفظ شامل ہے اور قرآنِ مجید کی آیت کا حوالہ دیا” :اور اپنے آپ کو اپنے ہی ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو۔