غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صنعتی شعبے کے غیر ملکی کارکنوں کی اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برف باری
یہ فیصلہ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی سفارش کی بنیاد پر کیا گیا۔ یہ فیصلہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ان کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد قومی صنعت کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی سطح پر اس کی پائیداری اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
صنعتی شعبے سے وابستہ غیر ملکی کارکنوں کی فیس کا خاتمہ وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس وژن کے ذریعے ایک مضبوط، لچکدار اور مسابقتی صنعتی معیشت کی تشکیل مقصود ہے، کیونکہ صنعت کو قومی آمدنی کے ذرائع میں تیل کے بغیر معیشت کے فروغ کے لیے بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے۔