آسٹریلین وزیراعظم کی حملہ آور کو پکڑنے والے 'ہیرو' سے ملاقات
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے جان پرکھیل کرحملہ آورکو پکڑنے والے احمد الاحمد کو حقیقی ہیرو قرار دیدیا۔
فائل فوٹو
سڈنی: (سنو نیوز) آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے جان پرکھیل کرحملہ آورکو پکڑنے والے احمد الاحمد کو حقیقی ہیرو قرار دیدیا۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ہسپتال میں زیرعلاج احمد الاحمد کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور شکریہ ادا کیا، انتھونی البانیز نے آسٹریلوی عوام کی طرف سے بھی احمد کا شکریہ ادا کیا جبکہ احمد الاحمد نے وزیراعظم سے ملاقات میں آنکھوں دیکھا احوال بھی بیان کیا۔

انتھونی البانیز نےاحمد الاحمد سے ملاقات کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا لوگوں کی جانیں بچاتے ہوئے احمدالاحمد کو دو گولیاں لگیں ، آسٹریلیا کے حقیقی ہیرو کا کل مزید آپریشن کیا جائے گا۔

آسٹریلین وزیراعظم سے ملاقات کے دوران احمد الاحمد نے وہ لمحات بیان کیے جب وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساحل پرگئے ، نازک لمحے میں احمد الاحمد نے خوف کی بجائے ہمت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی فائرنگ، حملہ آور کو قابو کرنیوالا شہری ہیرو بن گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پھل فروش احمدکے لئے قائم فنڈ ریزنگ مہم میں اب تج بائیس لاکھ آسٹریلین ڈالرجمع ہو چکے ہیں، سینتیس ہزار نوسو افراد نے احمد کے لیے عطیات دیئے، آسٹریلیا میں آٹھ ہزار سے زائد افراد نےخون کا عطیہ دیا جبکہ 50 ہزار سے زائد لوگوں نے اپوائنٹمنٹ بک کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آسٹریلیا کے بانڈی بیچ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوئے تھے ، اس دوران ایک عام شہری نے غیرمعمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں قیمتی جانیں بچا لیں، اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی۔