جرمن قونصل خانے نے اعلان کیا ہے کہ ملازمت اور اسٹوڈنٹ ویزا کیٹیگریز کے ویزا پراسیسنگ کو تیز کرنے اور جاری کیے جانے والے ویزوں کی تعداد بڑھانے کے لیے قونصلر سروسز کو پورٹل پر منتقل کر دیا جائے گا۔
اعلان کے مطابق تمام موجودہ ویٹنگ لسٹس بند کر دی گئی ہیں اور حذف کر دی جائیں گی، جن درخواست گزاروں کو پہلے سے ملاقات کا وقت مل چکا ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ نظام کے تحت اپنی ملاقات میں شریک ہوں۔
تمام دیگر درخواست گزار اب اپنا ویزا عمل قونصلر سروسز پورٹل کے ذریعے شروع کریں، آن لائن درخواستیں 12 دسمبر 2025 سے جمع کرائی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا پاکستانی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا کا جائزہ لازمی قرار
قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ ویزا کی درخواستیں پورٹلdigital.diplo.de/studium کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ ملازمت، ٹریننگ، جاب سیکراور دیگر طویل المدتی ویزا کیٹیگریز کی درخواستیں digital.diplo.de/visa-ewt پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
اس اپڈیٹ کا مقصد ویزا کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور تمام متعلقہ کیٹیگریز کو مکمل ڈیجیٹل نظام میں منتقل کرنا ہے۔