ڈنمارک کا پاکستانی طلبہ کے لیے فل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
Denmark scholarship
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) ڈنمارک حکومت نے پاکستانی طلبہ کے لیے ماسٹرز کی فل فنڈڈ اسکالرشپ کا اجراء کر دیا ہے جس میں ٹیوشن فیس کے ساتھ رہائشی الاؤنس بھی شامل ہے۔

یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک نے 2026 تا 2027 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس کی مکمل چھوٹ اور 6 ہزار90 DKK ماہانہ رہائشی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

یہ اسکالرشپ تین ماسٹر پروگرام کے لیے دستیاب ہے (ایم ایسی سی انجینیرنگ/میکاٹرانکس/ایم ایس سی انجینیرنگ الیکٹرانکس/ایم ایس سی انجینیرنگ، مکینکل انجنیئرنگ)۔ پاکستانی طلبہ جو غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں وہ اس موقع سے  فائیدہ اٹھا سکتے ہیں۔ فروری انٹیک کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 جبکہ ستمبر انٹیک کی آخری تاریخ 1 فروری 2026 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے سخت سکیورٹی احکامات جاری

داخلہ حاصل کرنے والے تمام اہل امیدوار خود بخود اسکالرشپ کے لیے غور کیے جائیں گے، علیحدہ درخواست کی ضرورت نہیں۔ انگریزی زبان میں مہارت لازمی ہے جسے ILETS یا TOEFL کے ذریعے ثابت کرنا ہوگا۔

یہ اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے عالمی معیار کی تعلیم اور مالی تحفظ کا شاندار امتزاج ہے۔ مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے:

 

https://www.sdu.dk/en/uddannelse/fees_and_funding/scholarships