سعودی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ گزشتہ روز رحلت فرما گئی تھیں، مرحومہ کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج اتوار کے روز سعودی دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نمازِ جنازہ میں شاہی خاندان کے ارکان، اعلیٰ سرکاری حکام، سفارتی نمائندوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: روضہ رسولؐ کی زیارت، ریاض الجنہ میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر
ایوان شاہی کی جانب سے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی سماجی حلقوں اور شہریوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں مرحومہ کی نیکی، سادگی اور خاندان کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔