تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنی 5 سالہ دیرینہ ساتھی جوڈی ہیڈن کے ساتھ شادی کرلی، جس کے بعد وہ ملکی تاریخ کے پہلے موجودہ وزیراعظم بن گئے جنہوں نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران رشتۂ ازدواج میں بندھنے کا اعزاز حاصل کیا۔
شادی کی تقریب کینبرا میں نہایت سادگی مگر خوبصورتی کے ساتھ منعقد ہوئی، تقریب کی تاریخ کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن کی پہلی ملاقات 2020–21 میں ایک سرکاری تقریب کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی کا آغاز ہوا اور یہ تعلق وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا چلا گیا۔
جوڈی ہیڈن کو 2022 اور 2025 کی انتخابی مہم کے دوران متعدد اہم بین الاقوامی دوروں اور سرکاری تقریبات میں وزیراعظم کے ساتھ دیکھا گیا، جس سے ان کے تعلق کے بارے میں سیاسی حلقوں میں کافی دلچسپی پائی جاتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی پر 10 سال قید کی سزا کا بل منظور
گزشتہ برس فروری میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انتھونی البانیز نے جوڈی ہیڈن کو رومینٹک انداز میں شادی کی پیشکش کی،جسے انہوں نے خوشی کے ساتھ قبول کر لیا تھا۔
دونوں نے اپنی شادی کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ اپنی محبت اور زندگی کے نئے سفر کا اعلان قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔