ٹرمپ اور ظہران کی حیران کن ملاقات، ایکدوسرے کی تعریفیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نیویارک میئر ظہران ممدانی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر ظہران ممدانی ملاقات کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی حیران کن ملاقات نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی، دونوں نے ایک دوسرے کی تعریفوں کی پل باندھ دیئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نا صرف ممدانی کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی بلکہ انہیں نیویارک کے لیے بہترین انتخاب بھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ چیزیں بدلتی ہیں، ممدانی کے بارے میں میری رائے تبدیلی ہوئی ہے، میرے ووٹرز نے بھی انہیں ووٹ دیئے، امید ہے وہ نیویارک شہر کے لیے عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں اسائلم نظام پر بڑے اصلاحاتی اقدامات کا اعلان

مہینوں تک ایک دوسرے سے متعلق توہین آمیز بیانات کے بعد آخرکار ظہران ممدانی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک دوسرے کا آمنا سامنا کیا اور غیر متوقع طور پر ایک دوستانہ ملاقات کی، ایک دوسرے کی تعریف کی گئی اور نیویارک میں جرائم اور مہنگائی کے کنٹرول کے لیے تعاون کا عہد کیا گیا۔

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا کہ صدر سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، نیویارک میں بڑھتی مہنگائی،عوامی مشکلات اور جرائم انسداد کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی، اختلافات کے بجائے مشترکہ مفادات پر بات ہوئی، مقصد ایک ہے، نیویارک کے شہریوں کی زندگی بہتر بنانا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ممدانی نے اس سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ آیا وہ نیتن یاہو کی گرفتاری کے مطالبے پر کوئی اقدام کریں گے تاہم کہا کہ کچھ قدامت پسند حلقوں کو ممدانی حیران کر دیں گے۔