ٹرمپ کے عشائیے میں محمد بن سلمان، رونالڈو اور ایلون کی شرکت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ایک شاندار بلیک ٹائی عشائیہ دیا/ فائل فوٹو
واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ایک شاندار بلیک ٹائی عشائیہ دیا جس نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور محمد بن سلمان کی یہ ملاقات حالیہ سفارتی گرمجوشی کا اہم اشارہ سمجھی جارہی ہے جبکہ مہمانوں کی فہرست میں شامل غیر متوقع ناموں نے تقریب کو مزید نمایاں بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یواے ای میں یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان

تقریب میں ایلون مسک کی موجودگی نے خاص طور پر سب کی نظریں اپنی طرف موڑ لیں کیونکہ گزشتہ برس ٹرمپ کی انتخابی مہم میں حمایت کے باوجود 2024 میں دونوں کے درمیان کھلا تنازع سامنے آیا تھا۔ مسک نے حکومتی کارکردگی کے محکمے (DOGE) کی سربراہی بھی کی مگر اختلافات بڑھے تو وہ عہدہ چھوڑ کر الگ ہوگئے۔ اس عشائیے کو دونوں شخصیات کی ممکنہ مفاہمت کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

یہ واضح نہیں تھا کہ فٹبالر کیوں اس عشائیے میں مدعو کیے گئے، لیکن پرتگالی اسٹرائیکر 2022 سے سعودی فٹبال لیگ کا چہرہ ہیں۔ ٹرمپ نے رونالڈو سمیت کچھ مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ریمارکس بھی دیئے، ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے بیرن کو رونالڈو سے متعارف کرایا اور وہ اس ملاقات سے بہت متاثر ہوا۔

سفارتی مبصرین کے مطابق یہ عشائیہ امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات کے ایک نئے مرحلے کی عکاسی کرتا ہے جبکہ ٹرمپ، مسک اور محمد بن سلمان کی ایک ہی نیز پر موجودگی عالمی سیاست اور ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں نئی سمتوں کا اشارہ بھی ہوسکتی ہے۔