بھارتی میڈیا کے مطابق ایران نے بھارتی شہریوں کے لئے اپنے ملک میں ویزا فری انٹری بند کر دی۔
ایرانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 22 نومبر سے تمام بھارتی شہریوں کو ایران میں داخل ہونے کے لئے ویزا درکار ہو گا،بھارتی سیاح اور شہری ایران میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکتے تھے تاہم اب ایسا نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ایران کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ چنئی کے قریب کریش کر گیا
یاد رہے کہ ایران کی پرانی ویزا پالیسی کے مطابق بھارتی باشندے ہر 6 ماہ بعد بغیر ویزا ایران جاسکتے تھے، بھارتی شہریوں کو ویزا کے بغیر ایران میں 15 روز قیام کی اجازت تھی، ویزا فرید داخلے کی سہولت صرف سیاحوں کے لیے میسر تھی۔
علاوہ ازیں کاروباری یا تعلیمی مقاصد کے لئے ایران جانے والے ہندوستانیوں کو متعلقہ قوانین کے تحت ویزا کے حصول کے بعد ہی ایران جانے کی اجازت تھی۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ برس ایران کے علاوہ تھائی لینڈ، ملائیشیا، سری لنکا اور ویتنام جیسے ممالک بھی بھارتی شہریوں کے لئے ویزا کی شرط ختم کی تھی۔