بھارتی فضائیہ کا طیارہ چنئی کے قریب کریش کر گیا
aircraft accidents
فائل فوٹو
نیو دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کاPilatus PC-7 تربیتی طیارہ جمعے کی دوپہر معمول کی تربیتی پرواز کے دوران چینگلپٹو ضلع کے تمبارم کے قریب کریش کر گیا۔

 اطلاعات کے مطابق پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کیا اور کسی شہری جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

IAF کے مطابق حادثہ دوپہر 2:25 بجے پیش آیا، بھارتی فضائیہ نے فوری طور پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ طیارہ ایک معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

 ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ آج تمبارم، چنئی کے قریب ایک بھارتی فضائیہ کا PC-7 Mk II تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوا، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کیا اور کسی شہری جائیداد کو نقصان نہیں پہنچا، حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔

PC-7 Mk II ایک سوئس ساختہ بنیادی تربیتی طیارہ ہے جو IAF تربیت کے لیے استعمال کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا

یہ واقعہ 2025 میں IAF کے رپورٹ ہونے والے سلسلہ وار حادثات میں شامل ہے۔

  • 6 فروری کوMirage 2000 تربیتی طیارہ شیوپوری، مدھیہ پردیش میں تربیتی پرواز کے دوران کریش ہوا، دونوں پائلٹس بحفاظت ایجیکٹ ہو گئے۔
  • جولائی میں دو IAF پائلٹسJaguar فائٹر طیارے کے کریش کے دوران راجستھان کے چورو ضلع کے بھانوڑا گاؤں کے قریب ہلاک ہو گئے۔

حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد نے بحالی، تربیت اور طیارہ بیڑے کے اپ گریڈ پروٹوکولز کے جائزے کے لیے دوبارہ زور دیا ہے۔