مودی کا گودی میڈیا پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم سے باز نہ آیا
بھارتی میڈیا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم سے باز نہ آیا، ہندوستان کا فالس فلیگ آپریشن کا ایک اور مکروہ کھیل بے نقاب ہو گیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم سے باز نہ آیا، ہندوستان کا فالس فلیگ آپریشن کا ایک اور مکروہ کھیل بے نقاب ہو گیا۔

بھارتی میڈیا نے آج صبح سے ہی پاکستان کے خلاف جھوٹ اور پراپیگنڈے کی نئی لہر چلا دی، اتر پردیش اور حیدرآباد کے مقامی دہشت گردوں کو پاکستان سے جوڑنے کی ناکام کوشش سے بھارتی میڈیا کی اخلاقی پستی عیاں ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واضح ہوا کہ گرفتار دہشت گرد بھارت کے اپنے شہری ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی میڈیا نے صبح سے جھوٹ گھڑنے کے ریکارڈ توڑ دیے، کبھی کیمیکل اٹیک کی کہانی گھڑی تو کبھی پاکستانی اسلحے کا ڈھونگ رچایا۔

لال قلعہ دھماکے کے بعد بھارتی پولیس کا پہلا مؤقف سلنڈر دھماکے کا تھا لیکن میڈیا نے فوراً پاکستان مخالف فالس فلیگ مہم چلا دی،گودی میڈیا نے چند گھنٹوں میں بیانیہ بدل کر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کردی جس سے بھارتی میڈیا کا کردار ہمیشہ کی طرح مشکوک اور غیر ذمہ دار ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں سلنڈر دھماکہ، 9 افراد ہلاک

بھارتی ٹی وی چینلز نے ناظرین کو گمراہ کرنے کے لیے بیسیوں جعلی کہانیاں نشر کیں، بھارتی حکومت اور میڈیا مل کر اپنے داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی جبکہ بھارت اپنے عوام کو مسلسل فریب میں رکھے ہوئے ہے، بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔