عمرہ خدمات فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیلئے 7 نئی شرائط تجویز
وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنی والی کمپنیوں کے لائسنس کے اجراء سے متعلق سات نئی شرائط تجویز کر دی
وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنی والی کمپنیوں کے لائسنس کے اجراء سے متعلق سات نئی شرائط تجویز کر دیں/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنی والی کمپنیوں کے لائسنس کے اجراء سے متعلق سات نئی شرائط تجویز کر دی جن کا مقصد زائرین کو معیاری و محفوظ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت حج کی جانب سے سروے پلیٹ فارم پر لائسنس کے لیے جن شرائط کی تجویز دی گئی ہے ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ کمپنی سو فیصد سعودی سعودی شہری کی ملکیت میں رجسٹرڈ ہو جبکہ کمپنی کا سرمایہ کم از کم پانچ لاکھ ریال ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کا جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

رپورٹس کے مطابق لائسنس کے لیے دی جانے والی درخواست کے ساتھ غیرمشروط بینک گارنٹی دی جائے جس کی تصدیق سعودی مرکزی بینک کی جانب سے کی گئی ہو۔ کمپنی کی جانب سے تحریری طورپر آپریشنل فیلڈ اور پلان کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ہر ادارے کے بارے میں تفصیلات پیش کی جائیں جن میں بجٹ کی صلاحیت اور افرادی قوت وغیرہ شامل ہے۔

کسی بھی کمپنی یا ادارے کی جانب سے منظور شدہ لائسنسنگ ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وزارت کو حق ہے کہ وہ لائسنس کو معطل کردے، اس صورت میں 30 دن کے اندر خلاف ورزی کو درست کرنے کی مہلت دی جائے گی۔

شرائط کے مطابق کمپنی یا ادارہ اپنے مالی معاملات کی تکمیل کی مکمل صلاحیت رکھتا ہو اور عہدیداروں کی تبدیلی کی صورت میں وزارت کو تحریری طور پر مطلع کرنا لازمی ہوگا۔ اگر کمپنی ایک سال کے دوران منصوبہ پر کوئی عملی کام شروع نا کیا گیا تو اس کا لائسنس ختم کردیا جائے گا تاہم وجوہات فراہم کرنے پر 6 ماہ کی مہلت دی جا سکتی ہے۔مہلت ختم ہونے کے بعد لائسنس مستقل طور پر معطل تصور کیا جائے گا۔