اس کے تحت غیر یورپی یونین ممالک کے شہری کم از کم4 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کے بدلے پانچ سال کے لیے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔
اس تجویز میں چار سرمایہ کاری کے آپشنز شامل ہیں جن میں ہر ایک کے لیے کم از کم €400,000 کی سرمایہ کاری اور پانچ سال تک سرمایہ برقرار رکھنے کی شرط لازم ہو گی:
- پانچ سالہ میعاد کے رومانیہ کے سرکاری بانڈز
- پانچ سال تک رکھی گئی جائیداد کی خریداری
- ASF (مالیاتی نگران ادارہ) سے منظور شدہ سرمایہ کاری فنڈز میں سرمایہ
- رومانیہ کی اسٹاک مارکیٹ میں درج کمپنیوں کے حصص کی خریداری
اس ویزا کے تحت رومانیہ میں رہنے کی کوئی لازمی شرط نہیں ہوگی یعنی سرمایہ کار بغیر وہاں مقیم ہوئے بھی رہائشی حیثیت رکھ سکیں گے۔
درخواست دہندگان کو درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی:
- سرمایہ کی قانونی حیثیت ثابت کرنا
- قومی سلامتی اور منی لانڈرنگ کے خلاف جانچ میں کلیئر ہونا
- عالمی پابندیوں کی فہرستوں میں شامل نہ ہونا
سیکیورٹی کلیئرنس کے عمل میں رومانیہ کی خفیہ ایجنسیاں اور منی لانڈرنگ واچ ڈاگ (ONPCSB) شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس اسکیم کے تحت اہل خانہ کو بھی اسی رہائشی اجازت نامے کے تحت شامل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب
رومانیہ کی یہ مجوزہ اسکیم 2025 میں دنیا بھر میں جاری گولڈن ویزا اسکیموں کی نئی لہر کا حصہ ہے:
- مالدیپ: جولائی 2025 میں $250,000 کی پراپرٹی پر مبنی ویزا اسکیم
- امریکہ (ٹرمپ انتظامیہ): "گولڈ کارڈ سوئٹ" اسکیم US$1–5 ملین کیٹیگریز پری لانچ مرحلہ
- قازقستان، ازبکستان 2025 میں بالترتیب $300,000 اور $250,000 میں اسکیمیں لانچ کی گئیں
- یو اے ای: اکتوبر 2025 میں فلاحی عطیات دینے والوں کے لیے گولڈن ویزا میں توسیع
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کیا پانچ سال بعد براہِ راست شہریت کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے یا پہلے مستقل رہائش حاصل کرنا لازم ہے جس کے بعد مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
عام رومانی شہریت کے لیے آٹھ سال کی رہائش درکار ہوتی ہے البتہ نمایاں معاشی، ثقافتی یا سماجی خدمات دینے والے امیدواروں کے لیے یہ مدت تین سال تک کم کی جا سکتی ہے۔