
ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا، جس میں مہمان ٹیم پورے 50 اوورز صرف ’اسپن باؤلرز‘ سے کروانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے پلیئنگ الیون میں شامل 2 میڈیم فاسٹ باؤلرز شرفین ردر فورڈ اور جسٹن گرویز کی موجودگی کے باوجود ان سے ایک بھی اوور نہیں کروایا۔
کپتان شائے ہوپ نے 50 اوورز کے لیے 5 اسپنرز کا استعمال کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین، روسٹن چیز، کھارے پیئر، گُدا کیش موتی اور علیک اتھانازے نے اپنا 10،10 اوورز کا کوٹہ مکمل کیا۔
No place for pace in Dhaka as West Indies deliver the most overs of spin in a men s ODI innings!
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 21, 2025
Previous highest was 44 overs - bowled by Sri Lanka on three separate occasions: vs WI in 1996, NZ in 1998 and AUS in 2004
👉 https://t.co/vyxQnAbbwa | #BANvWI pic.twitter.com/8C3CR7uq2g
اس طرح ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو مقررہ 50 اوورز میں 213 رنز تک محدود کردیا، ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے بھی مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے جبکہ سپر اوور میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی پچز پر اسپن باؤلرز کو بیٹرز کے خلاف خاطر خواہ مدد ملتی ہے اور اسی کا فائدہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میچ میں اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت، ویلیو ایشن رواں ہفتے مکمل ہونیکا امکان
خیال رہے کہ اس سے قبل 1996 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 اوورز اسپن باؤلرز سے کروائے تھے، جبکہ سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1998 اور آسٹریلیا کے خلاف 2004 میں بھی 44 اوورز اسپن باؤلرز سے کرائے تھے۔
بنگلہ دیش میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے باآسانی ویسٹ مہمان ٹیم انڈیز کو 74 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مکمل طورپر اسپنرز پر انحصار کر کے منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔



