پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت، ویلیو ایشن رواں ہفتے مکمل ہونیکا امکان
 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ویلیوایشن کا عمل رواں ہفتے میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ویلیوایشن کا عمل رواں ہفتے میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کی ویلیو ایشن نجی کمپنی سے کروا رہا ہے، ویلیوایشن کے عمل میں منافع، مارکیٹ شیئرز، ریٹرن آن انویسٹمنٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے، مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان اور برانڈ کی منفرد پہچان کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ویلیوایشن کا عمل مکمل ہوتے ہی دو اضافی ٹیموں کی شمولیت پر کام کا آغاز ہوگا، پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے اوپن بڈز ہوں گی، سب سے زیادہ رقم کی بولی لگانے والوں کو شارٹ لسٹ کردہ ناموں میں سے کسی دو کے انتخاب کا حق ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بڈز جیتنے والے چاروں صوبوں میں سے کسی بھی شہر کی تجویز بھی دے سکتے ہیں، دو نئی فرنچائزز کیلئے سیالکوٹ، فیصل آباد، گوادر اور حیدرآباد سمیت دیگر نام تجویز کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ، محسن نقوی کا دو ٹوک جواب

اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دو سے تین بڑے بزنس گروپس نے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر رکھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن آئندہ برس اپریل یا مئی میں کرائے جانے کا امکان ہے۔