
ترک میڈیا کے مطابق ترک جنگی ڈرونز کے خریدار ممالک کی تعداد 30 ہو گئی، خریدار ممالک میں یوکرین، لیبیا ، آذربائیجان و دیگر شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں ترکیہ نے 7ارب ڈالر کے جنگی ڈرون ایکسپورٹ کئے، رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں ترکیہ نے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کے جنگی آلات ایکسپورٹ کئے۔
ترک رپورٹ کے مطابق ترک ڈرونز نے جنگی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، آذربائیجان کی آرمینیا کے ساتھ جنگ میں ترک ڈرونز نے جنگی پانسہ پلٹ دیا تھا، لیبیا میں بھی ترک ڈرون طیاروں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا امریکی نیوی کی سالگرہ کی تقریب میں رقص ، ویڈیو وائرل
علاوہ ازیں اسرائیل کے بعد ترکیہ دفاعی نظام آئرن ڈوم نصب کرنے والا دوسرا ملک بن گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ نے فضائی دفاعی نظام کا مربوط نیٹ ورک تیار کر لیا، ترکیے کا ایئر ڈیفنس نیٹ ورک اسرائیل کے آئرن ڈوم کی طرز کا ہے،ترکیے کے ایئر ڈیفنس نیٹ ورک کا نام ’’سٹیل ڈوم‘‘ رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایئر ڈیفنس نیٹ ورک کو ریڈارز اور کمانڈ سینٹرز سے منسلک کر دیا گیا ہے، سٹیل ڈوم ڈرون،کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل کو بروقت روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترک صدر رجب طیب اردگان نے دفاعی فضائی نظام کا افتتاح کیا۔



