
امریکی نیوی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب امریکی ریاست ورجینیا میں نورفولک نیول بیس پر منعقد ہوئی جس میں صدر ٹرمپ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، تقریب میں نیوی افسران و اہلکاروں سمیت دیگر ہزاروں مہمان بھی شریک تھے۔
تقریب کے اختتام پر جب مشہور گانا وائی ایم سی اے بجایا گیا تو صدر ٹرمپ جھوم اٹھے اور غیر متوقع طور پر سٹیج پر رقص کر کے حاضرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، تقریب میں موجود فوجی اہلکاروں، افسران اور شہری مہمانوں نے صدر کے اس انداز کو خوش دلی سے سراہا اور تالیاں بجائیں اور شور مچاتے ہوئے اپنے سربراہِ مملکت کو داد دی۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کو ہر صورت غزہ پر کنٹرول چھوڑنا ہو گا، ٹرمپ
امریکی صدر کے اس غیر رسمی انداز پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو ملا، کچھ صارفین نے ٹرمپ کے انداز کو " خوشگوار" قرار دیا، تاہم بعض نے اسے موقع کی مناسبت سے غیر سنجیدہ کہا۔
ناقدین کی جانب سے ٹرمپ کے رقص کو ایک سیاسی چال بھی قرار دیا جارہا جسے ناقدین عوامی مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش سے تعبیر کر رہے ہیں ۔
Trump breaks out the “Trump Dance” and the Navy goes wild pic.twitter.com/SArSwsOA7t
— Bilal khokhar (@Bilalkh1994) October 6, 2025
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ نے کسی عوامی تقریب میں اس نوعیت کا غیر روایتی انداز اپنایا ہو، ماضی میں بھی وہ انتخابی ریلیوں اور دیگر تقریبات میں موسیقی پر جھومتے اور حاضرین کو محظوظ کرتے دکھائی دے چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے اس رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور لاکھوں صارفین نے انہیں دیکھا، تبصرے کیے اور میمز بھی بنائیں۔



