سوزوکی کا بلا سود آسان اقساط پر موٹرسائیکل کیلئے نیا فنانسنگ پلان متعارف
معروف آٹو کمپنی سوزوکی پاکستان نے اپنے مقبول موٹرسائیکل ماڈل جی ڈی 110 ایس کیلئے نیا فنانسنگ پلان متعارف کرا دیا۔
سوزوکی جی ڈی 110 ایس/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف آٹو کمپنی سوزوکی پاکستان نے اپنے مقبول موٹرسائیکل ماڈل جی ڈی 110 ایس کیلئے نیا فنانسنگ پلان متعارف کرا دیا۔

سوزوکی کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے کے تحت خریدار اب بلا سود 24 ماہ کی آسان اقساط میں اپنی موٹرسائیکل کے مالک بن سکتے ہیں۔

پلان کےمطابق موٹرسائیکل لینے کے خواہشمند افراد کو سب سے پہلے 25 فیصد ایڈوانس رقم ادا کرنا ہوگی، جس کے بعد باقی رقم اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔

سوزوکی کے ماڈل جی ڈی 110 ایس کی موجودہ ریٹیل قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہے، جس کے لئے ایڈوانس 25 فیصد رقم 92 ہزار 475 روپے بنتی ہے، خریدار کو پہلی 23 اقساط ماہانہ 11 ہزار 600 روپے کے حساب سے دینا ہوں گی جبکہ آخری قسط 10 ہزار 625 روپے ادا کرنا ہوگی۔

علاوہ کمپنی کی جانب سے ایک متبادل پلان بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل لینے کے خواہشمند افراد 50 فیصد ایڈوانس دے کر بقیہ رقم 18 ماہ کی اقساط میں ادا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سورینٹو اور اسپورٹیج پر کیا کی جانب سے خصوصی آفرز کا اعلان

دوسرے پلان کے مطابق خریدار 13 ماہانہ اقساط 10 ہزار 300 روپے ادا کرے گا جبکہ آخری قسط 9 ہزار 850 روپے ادا کرنا ہو گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر بلا سود پلان عوام پر بوجھ کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد سوزوکی پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ یا قریبی ڈیلرشپ سے اس اسکیم کے تحت موٹرسائیکل کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

سوزوکی جی ڈی 110 ایس موٹرسائیکل 113 سی سی انجن ، 4 اسٹروک، ایئر کولڈ، SOHC، ٹرانسمیشن، 4 اسپیڈ خصوصیات کی حامل ہے اور اس میں 9 لٹر پٹرول آسکتا ہے۔