سورینٹو اور اسپورٹیج پر کیا کی جانب سے خصوصی آفرز کا اعلان

فائیل فوٹو
October, 3 2025
لاہور:(ویب ڈیسک) کیا لکی موٹرز نے پاکستان میں صارفین کے لیے سورینٹو اور اسپورٹیج پر خصوصی پیکج کا اعلان کردیا ۔
کیا لکی موٹرز نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں پر محدود مدت کے لیے خصوصی رعایتی آفرز متعارف کرا دی ہیں۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق یہ پروموشنز سورینٹو 3.5 ایل وی 6 اور اسپورٹیج ایل ایچ ای وی ماڈلز پر دستیاب ہوں گی اور 31 اکتوبر 2025 تک لاگو رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سورینٹو 3.5 ایل وی 6 پر پاور بونس اسکیم کے تحت خریداروں کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش ریبیٹ فراہم کیا جائے گا تاہم یہ آفر صرف وی 6 ویرینٹ کے لیے ہے اور اسٹاک مخصوص ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد
اسپورٹیج ایل ایچ ای وی کی خریداری پر صارفین کو مفت رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے جس سے تقریباً 3 لاکھ روپے تک کی بچت ممکن ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آفر بھی کوٹے اور محدود مدت تک ہے۔