استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد
وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی
وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیونے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی لگے گی، یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے عائد ڈیوٹی کے علاوہ ہوگی۔
یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی جب کہ آئندہ سال 30 جون کے بعد یہ ڈیوٹی ہرسال 10 فیصد کم کی جائے گی اور یہ ڈیوٹی 30-2029 تک مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ دینے کا اعلان

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے رکھی ہے۔ علاوہ ازیں، وزارت تجارت گاڑیوں کی کمرشل درآمدکی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے۔
ابتدا میں 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں کو 30 جون 2026 تک درآمد کی اجازت ہوگی، آئندہ سال 30 جون کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں درکار ضروری ترامیم کی جاچکی ہیں، درآمد کی اجازت ماحولیاتی و حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سےمشروط ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے 24 ستمبر کو استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی منظوری دی تھی۔
 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں