رجب بٹ اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح کی کوششوں کا آغاز
معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: ( ویب ڈیسک) معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ چند روز سے یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، دونوں کے درمیان اختلافات طویل عرصہ سے زیرِ بحث تھے، صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیجے جانے کی خبر سامنے آئی۔

دونوں میاں بیوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے بعد معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی نے دونوں کے درمیان صلح کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، رجب بٹ کا شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے۔

علامہ آصف رضا علوی سوشل میڈیا پر شیعہ مسلک سے متعلق معلومات اور بیانات شیئر کرتے رہتے ہیں اور انہیں ماضی میں رجب بٹ اور ان کے دوستوں کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کو طلاق کے کاغذ بھجوا دیئے

آصف رضا علوی نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی ٹوٹے، میں دونوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا اور جلد اس حوالے سے اچھی خبر سامنے آ سکتی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ علامہ آصف رضا علوی کی مداخلت کے بعد طلاق کی کارروائی روک دی گئی ہے جبکہ رجب بٹ اور عون شیخ کے درمیان بھی اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور جلد خاندان کی جانب سے صلح کا اعلان متوقع ہے۔

سوشل میڈیا پر ہپ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ جوڑے کا بیٹا کیوان سلطان اس بار عید اپنے والد کے ساتھ منائے گا تاہم اس حوالے سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ 

ضرور پڑھیں