سعودی عرب کاعازمین حج کے لیے رہائش کے نئے لائسنسنگ نظام کا آغاز
Hajj accommodation
فائیل فوٹو
ریا ض: (ویب ڈیسک) وزارتِ حج و عمرہ نے 2026 کے حج کے لیے مکہ اور مدینہ میں عازمینِ حج کی رہائش کے لیے ایک نیا لائسنسنگ فریم ورک متعارف کروا دیا۔

 یہ نظام وزارتِ سیاحت اور وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ کے اشتراک سے متعارف کیا گیا ہے اور یہ ایک عارضی ہوسٹل لائسنسنگ سروس کے ذریعے کام کرے گا۔

رہائش فراہم کرنے والے مالکان کو لازمی طور پر نسک مسار پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دینا ہو گی تاکہ وہ اپنی جائیدادیں حاجیوں کو کرایے پر دینے کے اہل بن سکیں۔ لائسنسز وزارتِ سیاحت کے آن لائن نظام کے ذریعے جاری کیے جائیں گے بشرطیکہ مقررہ شرائط پوری کی گئی ہوں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 1 فروری، 2026 مقرر کی گئی ہے۔ وہ ہوٹل جو پہلے سے وزارتِ سیاحت سے مستقل لائسنس رکھتے ہیں انہیں اس نئے نظام سے استثنا حاصل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا کی کشتی اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں

یہ عارضی لائسنسنگ ماڈل مہمان نوازی کے معیار کو بہتر بنانے، بکنگ کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور حج کے دوران رہائش کی گنجائش بڑھانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ نسک پلیٹ فارم سے منظور شدہ رہائش گاہوں کو منسلک کرکے وزارت کا مقصد عازمینِ حج کو زیادہ محفوظ، منظم اور قابلِ اعتماد رہائش کی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا قیام آرام دہ اور سہل بنایا جا سکے۔