
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 43 لاکھ 6 ہزار 778روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں 35 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 3 ہزار 890 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
ادھر ملکی صرافہ بازاروں میں چاندی کے بھاؤ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی50 روپے اضافے سے 4 ہزار 826 روپے کی ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے سے 4 ہزار 137 روپے تک جا پہنچی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں 0.50 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 42.27 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔