صمود فلوٹیلا کی کشتی اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں
Samoud Flotilla Gaza
فائل فوٹو
غزہ: (ویب ڈیسک) صمود فلوٹیلا کی ایک کشتی اسرائیلی کارروائیوں کے باوجود غزہ کی جانب رواں دواں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پولینڈ کے جھنڈے والی یہ کشتی اب بھی اپنے سفر پر قائم ہے جس پر 6 افراد سوار ہیں۔ کشتی اس وقت غزہ کی سمندری حدود سے تقریباً 43 ناٹیکل میل کی مسافت پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ بدھ سے اب تک اسرائیلی فوج فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کو قبضے میں لے چکی ہے اور ان میں سوار تقریباً 500 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کے مطابق گرفتار کارکنان میں سے 200 سے زائد کو مختلف جیلوں میں منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔

ذہن نشین رہے کہ صمود فلوٹیلا فلسطینی عوام کیلئے اظہارِ یکجہتی اور غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک عالمی مہم ہے جس میں مختلف ممالک کے کارکنان شریک ہیں۔ یہ کشتی انسانی ہمدردی کے تحت غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کا امریکی صدر کے غزہ پلان میں ترمیم کا مطالبہ

خیال رہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے باوجود ایک کشتی کا اب تک اپنے مشن پر قائم رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری کے کارکنان فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

اس پیش رفت نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ غزہ کی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔