گوگل نے نوجوانوں کیلئے مفت کیریئر اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیا
Google Career Certificate
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے نوجوانوں کیلئے بڑا شاندار موقع فراہم کرتے ہوئے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔

اس پروگرام کے ذریعے نوجوان جدید ہنر سیکھ کر عالمی سطح پر تسلیم شدہ پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا اور انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو آئی ٹی سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکیورٹی اور یو ایکس ڈیزائن جیسے ہائی ڈیمانڈ شعبوں میں بالکل مفت تربیت دی جائے گی۔

گوگل انتظامیہ کے مطابق یہ کورسز 6 ماہ کے اندر مکمل کیے جا سکتے ہیں، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو کمپنی کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پروگرام کیلئے کسی قسم کا سابقہ تجربہ یا ڈگری لازمی قرار نہیں دی گئی۔ صرف سیکھنے کا جذبہ اور کورس مکمل کرنے کا عزم ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے نئی پولیس فورس قائم

یہ تمام کورسز آن لائن پلیٹ فارم کورسیرا (Coursera) کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ درخواست دینے کیلئے کسی مخصوص آخری تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم نوجوانوں کو جلد از جلد رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید معلومات اور درخواست کیلئے گوگل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں