یو اے ای کے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں،نئی کیٹیگریز متعارف
UAE visa changes
فائیل فوٹو
دبئی:(ویب ڈیسک) متحدہ امارات نے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے وزٹ ویزا کی چار نئی اقسام اور خصوصی ریزیڈنسی سہولتیں متعارف کرا دی ۔

متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے وزٹ ویزا کی چار نئی اقسام متعارف کرا دی ہیں جبکہ بیواؤں، مطلقہ خواتین اور انسانی بنیادوں پر قیام کے لیے خصوصی رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سکیورٹی(ICP) نے اعلان کیا ہے کہ یہ ترامیم امارات کے اوپن پالیسی اور عالمی ماہرین انوویٹرز انٹریرینیورز اور سیاحوں کو متوجہ کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

چار نئی وزٹ ویزا اقسام میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے پیشہ ور افراد عالمی ایونٹس کے شرکاء اور کروز شپ یا لگژری یاٹ کے ذریعے آنے والے سیاح شامل ہیں۔

یہ ویزے سنگل یا ملٹی پل انٹری کی بنیاد پر جاری ہوں گے اور اس کے لیے مستند اداروں کی تصدیق یا انسپانسر شپ لازمی ہوگی۔

یو اے ای نے ہیومینیٹیرین ریزیڈنسی ویزا بھی متعارف کرایا ہے جو ایک سال کے لیے ہوگا اور تنازعہ یا آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے ہوگا۔اس ویزے کے لیے کسی اسپانسر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہوگی اور اسے بڑھایا بھی جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست مشی گن میں چرچ پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

نئے قوانین کے مطابق غیر ملکی بیواؤں اور مطلقہ خواتین کے لیے ایک سالہ ریزیڈنسی پرمٹ شامل ہے جو ایک سال کے لیے مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔اماراتی شوہر کی بیوہ یا مطلقہ خواتین بغیر بچوں کے چھ ماہ کے اندر درخواست دے سکیں گی۔غیر ملکی شوہر کی بیوہ یا مطلقہ خواتین اگر بچوں کی کفالت رکھتی ہیں اور امارات میں موجود تھیں تو درخواست دے سکیں گی۔

دیگر ترامیم میں بزنس ایکسپلوریشن ویزا اور ٹرک ڈرائیورز ویزا شامل ہیں تاہم  مالی استحکام ہیلتھ انشورنس اسپانسر شپ اور فیس کی ادائیگی لازمی ہے۔