تارکینِ وطن کی کشتی میں آتشزدگی، 50 افراد لقمہ اجل بن گئے
Sudan boat fire
فائل فوٹو
خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان میں ایک دل دہلا دینے والا واقعے میں تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کشتی میں 75 سوڈانی تارکین وطن سوار تھے جو بہتر زندگی کی تلاش میں سفر پر روانہ ہوئے تھے۔ اسی دوران اچانک کشتی میں آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 افراد کو زندہ بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، تاہم متعدد لاپتہ افراد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

اس واقعے نے ایک بار پھر تارکین وطن کے غیر محفوظ سفر اور انسانی اسمگلنگ کے خطرناک رجحان کو اجاگر کر دیا ہے۔ ایسے سفر نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ انسانی جانوں کیلئے بھی شدید خطرہ ثابت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں کے 23 ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یمن کے ساحل کے قریب بھی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 68 مہاجرین ہلاک ہوئے تھے، جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے۔

اسی طرح گزشتہ سال صرف بحیرہ روم میں دو ہزار سے زائد پناہ گزین مختلف حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔