
یہ اعلان لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور بنگلہ دیش کے وزیر برائے مذہبی امور، ڈاکٹر خالد حسین کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر جناب ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔
مریم نواز نے بنگلہ دیش کی گارمنٹس سیکٹر، مائیکروفنانس اور خواتین کی خودمختاری کے شعبوں میں پیش رفت کو سراہا اور انہیں سماجی ترقی کے اہم عوامل قرار دیا۔ انہوں نے گرین انرجی، سیلاب سے بچاؤ اور زراعت کے شعبوں میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی تاکہ علاقائی شراکت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
ڈاکٹر خالد حسین نے نواز خاندان کی خدمات کو سراہا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت کی تعریف کی اور اسلام آباد کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو ایک سال قید کی سزا
ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں نواز شریف کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور بتایا کہ بنگلہ دیش کے نوجوان نسل نواز شریف سے متاثر ہے۔ انہوں نے مریم نواز کے فلاحی منصوبوں کی بھی تعریف کی اور انہیں پنجاب کے عوام کے لیے مفید قرار دیا۔