
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کہا ہے کہ اب ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سنٹرز کے کیمرے بند نہیں ہوں گے، ویڈیو شواہد کے بغیر کسی بھی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا نہیں کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے ٹیسٹنگ سنٹرز کا بیک اپ اب 15دن کا نہیں ہوگا، تمام سنٹرز سے آنے والی ویڈیوز کا بیک اپ اب لائف ٹائم ہوگا، تمام ویڈیوز کا بیک اپ سیف سٹیز کے ڈیٹا سنٹر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
وقاص نذیر نے بتایا کہ پہلے ویڈیوز کا بیک اپ صرف 15دن کا ہوتا تھا جس کی وجہ سے بہت ساری خامیوں اور شکایات کے خلاف کارروائی ممکن نہیں ہوتی تھی۔
اس کو بھی پڑھیں: نادرا کا پاک آئی ڈی ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ
ڈی آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ سفارشی اور نان ٹرینڈ ڈرائیورز کے لائسنس بننا اب کسی صورت ممکن نہیں ہوں گے، رواں ماہ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے تحت ڈرائیونگ ٹیسٹ کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں موجود کیمرے اور سنسرز غلطی کی خود ہی نشاندہی کر دیں گے، لائف ٹائم بیک اپ اورآرٹیفیشل انٹیلی جنس سے ٹیسٹنگ کا مقصد لائسنسنگ کے اجرا میں شفافیت لانا ہے۔