
پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے گرین ای ٹیکسی سکیم 2025 کا آغاز کیا ہے،اس منصوبے کے تحت حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک اور ہائبرڈ ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی،یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو مستقل روزگار کی فراہمی کا سبب بنے گا بلکہ ا سے صوبہ بھر میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو بھی فروغ ملے گا۔
سکیم میں شامل ہونے کی اہلیت:
درخواست دہندگان کا پاکستانی شہری (ترجیحاً پنجاب ڈومیسائل) ہونا چاہیے،عمر 21 سے 45 سال کے درمیان،کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس (جن کی معیاد باقی ہو)،یہ منصوبہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے ہے۔
مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے، عمر کی حد سے باہر، یا زیادہ آمدنی والے طبقوں سے تعلق رکھنے والے اس سکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
مطلوبہ دستاویزات:
قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ سائز کی تصویر، ایڈریس کی تصدیق کے لیے ڈومیسائل یا یوٹیلیٹی بل اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، ایک سے زائد گاڑیاں لینے کے خواہشمند درخواست دہندگان کو NTN یا کاروباری معلومات فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ:
آن لائن درخواست پورٹل پر درخواست دہندگان اپنے CNIC اور فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے خود کو رجسٹر کریں گے، ون ٹائم پاسپورڈ کے ذریعے تصدیق کریں ، اپنی تفصیلات، آپریشن کا ترجیحی شہر اور الیکٹرک یا ہائبرڈ ٹیکسی میں کون سی لینا گاڑی لینا چاہتے ہیں، اس کا انتخاب کریں ۔
ایک بار دستاویزات اپ لوڈ اور منظور ہوجانے کے بعد کامیاب امیدوار بینک کی دستاویزی کارروائی مکمل کریں گے اور ٹیکسی کے حصول کا شیڈول حاصل کریں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے سکیم میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں جلد جمع کرائیں کیونکہ گرین ای ٹیکسی سکیم 2025 کی آخری تاریخ کا اعلان سرکاری پورٹل کے ذریعے کیا جائے گا۔
ایڈوانس اور اقساط:
اس سکیم کو کم قیمت میں مالکانہ حقوق کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے،ایڈوانس قابل ادائیگی اور آسان ماہانہ اقساط ہوں گی (حتمی اعداد وشمار کا اعلان سکیم لانچنگ کے وقت کیا جائے گا)۔