ایکسائزکی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ
 کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ، ایسے ہی ایک شوقین شہری نے محکمہ ایکسائزکی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرالی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ، ایسے ہی ایک شوقین شہری نے محکمہ ایکسائزکی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرالی۔

ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز شاہد گیلانی نے بتایا ہے کہ ایکسائز لاہور کی جانب سے 17کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت گاڑی کی رجسٹریشن فیس 94 لاکھ 41 ہزار روپے ادا کی گئی، اس سے قبل گزشتہ ماہ 91 لاکھ کی رجسٹریشن سب سے زیادہ کا ریکارڈ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے رہائشی احمد وقاص نے رینج روور کیلئے اے ڈبلیو اے 089 نمبر حاصل کیا، موٹر برانچ لاہور نے یہ اب تک کی سب سے زیادہ ریکوری حاصل کی ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز لاہور کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال کے پہلے2ماہ میں 5 ارب روپے سے زائد کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چنگان نے ایلسوِن اور اوشان کی قیمتوں میں کمی کر دی

خیال رہے کہ پاکستان میں لگژری گاڑیوں کی درآمد اور رجسٹریشن ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے، ماضی میں ایکسائز ریکارڈ کے مطابق سب سے مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن فیس 91 لاکھ روپے تک کا ریکارڈ تھا، جو اب ایک نئی رینج روور کی رجسٹریشن سے ٹوٹ گیا ہے۔

یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ اگرچہ ملک میں عام افراد مہنگائی اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں، مگر لگژری کاروں کی مارکیٹ اب بھی متحرک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی مہنگی گاڑیوں کی درآمد اور رجسٹریشن ایک طرف محکمہ ایکسائز کی آمدنی بڑھانے میں معاون ہے تو دوسری طرف یہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے معاشی تفاوت کو بھی واضح کرتی ہے۔