چنگان نے ایلسوِن اور اوشان X7 کی قیمتوں میں کمی کر دی
Changan Alsvin
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) چنگان پاکستان نے اپنی مشہور گاڑیوں ایلسوِن (Alsvin) اور اوشان X7 (Oshan X7) پر محدود مدت کے لیے پرکشش آفرز متعارف کروا دی ہیں۔

 

ان آفرز کے ذریعے خریدار نئی گاڑی کی خریداری پر خاصی بچت کر سکتے ہیں اور اضافی سہولیات سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اب خریدار چنگان ایلسوِن خریدنے پر275,000روپے تک کی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پیشکش میں دو سال تک مفت پیریاوڈک مینٹیننس (سہ ماہی یا مخصوص وقت کے بعد گاڑی کی مفت سروس) بھی شامل ہے جو صارفین کو ذہنی سکون اور گاڑی کی ملکیت کی لاگت میں کمی فراہم کرتی ہے۔

مزید یہ کہ چنگان اوشان X7 پر بھی 150,000روپے کی رعایت دے رہی ہے۔ یہ ماڈل اپنے آرام دہ ڈرائیو، کشادہ اندرونی ڈیزائن اور جدید اسٹائلنگ کے باعث جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا اٹلس کے 2026 کیلئے نئے ماڈلز کی رونمائی

واضح رہے کہ یہ دونوں آفرز30 ستمبر 2025 تک قابلِ عمل ہیں اور صرف ملک بھر کے چنگان ڈیلرشپس پر دستیاب محدود اسٹاک پر لاگو ہوں گی۔

دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قریبی چنگان ڈیلرشپ کا دورہ کریں یا کمپنی کی ہیلپ لائن 021-111-116-265 پر رابطہ کریں۔ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔