
اس افسوسناک واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے جبکہ درجنوں زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا ایک فیکٹری کے اندر اس وقت ہوا، جب ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کے فوراً بعد فیکٹری میں خوف و ہراس پھیل گیا اور درجنوں کارکن اپنی جان بچانے کیلئے باہر نکلنے لگے۔ تاہم شدید آگ اور دھماکے کے باعث کئی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں اب تک 134 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنگل کی آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگ کی شدت نے فیکٹری میں موجود کیمیکلز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں بڑا دھماکا ہوا۔
روسی حکام نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ روس میں اس سے قبل بھی صنعتی حادثات پیش آتے رہے ہیں جن میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کو اہم وجہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔