
ایوان میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں 10 برسوں کے دوران 26 ہزار تولے سے زائد سمگل شدہ سونا ضبط کیا گیا، ضبط کیے گئے سونے کی مالیت 9 ارب 45 کروڑ روپے بنتی ہے،سمگل شدہ سونا پاکستان کسٹمز کی جانب سے ضبط کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق15-2014 کے دوران 9 کیسز میں 3500 تولہ سونا ضبط کیا گیا، 2015-16 میں 5 کیسز رجسٹر ڈ کر کے ایک ہزار 114 تولے سونا برآمد کیا گیا،17-2016 میں 10 کیسز میں 3 ہزار 469 تولہ سے زائد سونا ضبط کیا گیا۔
اسی طرح 18-2017 میں 5 ہزار 17.16 تولہ سونا قبضے میں لے کر 53 مقدمات درج کئے گئے، 19-2018 میں 1680 تولہ اور 20-2019 میں 905 تولے سونا ضبط کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی
دستاویز میں بتایا گیا کہ 21-2020 میں 4 ہزار 152 تولے کے زیورات ضبط کر کے 62 مقدمات درج کیے گئے،22-2021 میں 2860 تولے اور 23-2022 میں 1038 تولے سونا پکڑا گیا۔
محکمہ کسٹم نے 24-2023 میں 1077 تولہ اور 25-2024 میں 1205 تولہ سونا ضبط کیا، 10 برس کے دوران 387 مقدمات درج کر کے 303.60 کلوگرام سونا قبضے میں لیا گیا۔