
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 257 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 4 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہو چکا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر کا ہو گیا۔ اسی طرح مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.09 ڈالر کم ہو کر 38.31 ڈالر پر آ گئے ہیں۔
معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی استحکام اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سیف ہیون انویسٹمنٹ میں کمی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری نے بھی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپیہ 89 پیسے فی یونٹ سستی
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی کا یہ رحجان شادی سیزن میں خریداروں کیلئے خوشخبری کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ گزشتہ دنوں قیمتوں میں تیزی کے باعث زیورات کی خریداری متاثر ہو رہی تھی۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں دوبارہ قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔