مان ڈوگر کے ساتھ تعلق پرعلینہ عامر نے خاموشی توڑ دی
Alina Amir
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک):علینہ عامر نے مان ڈوگر کے ساتھ تعلقات کے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر کافی عرصہ سے مان ڈوگر اور علینہ عامر کے مابین تعلق پر چہ میگوئیاں سامنے آرہی تھیں جس پر ابھی تک علینہ کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا ۔

لیکن حال ہی میں  ایک وڈیو میں ان افواہوں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مان ڈوگر اور انکے تعلقات کی متعلق کسی بھی خبر میں صداقت نہیں ہیں ۔

نیز انہوں نے کہا کہ مان ڈوگر میرے بھائیوں جیسے ہیں اور میں انکی چھوٹی بہن کی عمر کی ہوں۔ علینہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے کہ ہر بات کو بنا تحقیق کے پھیلانا شروع کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

مزید برآں ، انہوں نے کہا کہ اس پروپیگنڈا کو شروع کرنے والے کے خلاف وہ قانونی کاروائی بھی کرسکتی ہے۔ لہذا ایسی خبروں کو پھیلانا بند کر دیں جن میں صداقت نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ علینہ نے مداحوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور انکی ذاتی زندگی میں مداخلت سے گریز کریں۔