
نجی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ اور زین احمد نے حال ہی میں کینیڈا میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا۔ تقریب میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہوئے۔ اس موقع کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس سے ان کے نکاح کی تصدیق ہو گئی ہے۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ حیران کن ہے کہ جوڑے نے نکاح کو خفیہ رکھا اور کسی قسم کی بڑی تقریب یا میڈیا کی کوریج نہیں کی۔ تاہم دونوں کو گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔
ذہن نشین رہے کہ آئمہ بیگ نے چند ماہ قبل زین احمد کے ساتھ اپنی دوستی کا اظہار انسٹاگرام پر بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی افواہوں پر لب کشائی کردی
یاد رہے کہ اس سے پہلے آئمہ بیگ اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں، تاہم ان دونوں نے کچھ عرصہ بعد سوشل میڈیا پر منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد آئمہ کو متعدد بار زین احمد کے ساتھ دیکھا گیا، جس نے افواہوں کو جنم دیا تھا۔
نکاح کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ مداحوں نے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ان کے نئے سفر کیلئے دعائیں دی ہیں۔