درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی افواہوں پر لب کشائی کردی
 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ساتھ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ساتھ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں اداکارہ درفشاں سلیم نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا، اسی دوران انہوں نے بلال عباس کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر لب کشائی کی۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں درفشاں سلیم نے کہا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران آپ کو ساتھی اداکار کے ساتھ مطمئن ہونا چاہیے، خاص طور پر جب رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو لازمی ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کیساتھ اچھا محسوس کریں۔

درفشاں کا کہنا تھا کہ اس سے سکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دیتی ہے، ڈرامہ عشق مرشد میں میرا اور بلال عباس کا تعلق بھی ایسا ہی تھا جس کے باعث ہماری آن اسکرین جوڑی کو خوب پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نفیس کا ماضی میں جنات کو دیکھنے کا انکشاف

میزبان نے درفشاں سے ان کی بلال عباس سے شادی کی افواہوں پر سوال کیا جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں نے ایسی افواہوں کو کوئی اہمیت نہیں دی کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جبکہ شادی بیاہ نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کرکے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟

درفشاں نے مزید کہا کہ خفیہ اور پرائیوٹ تعلق رکھنے میں فرق ہوتا ہے، میں اس فرق کو سمجھتے ہوئے اپنے معاملات لے کر چلتی ہوں۔