مریم نفیس کا ماضی میں جنات کو دیکھنے کا انکشاف
 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے ماضی میں جنات کو دیکھنے کا انکشاف کردیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے ماضی میں جنات کو دیکھنے کا انکشاف کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نجی ٹی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حیران کن واقعہ کی تفصیلات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل مجھے تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مافوق الفطرت مخلوقات دکھائی دیں جوکہ جنات تھے۔

اداکارہ کا اس خوفناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ان مناظر کی وجہ سے میرے دل میں کافی خوف پیدا ہو گیا تھا جو بعد میں کئی مہینوں تک قائم رہا اور میں آج بھی اکثر خوفزدہ ہوجاتی ہوں ۔

انہوں نے بات کو سنجیدگی سے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس خوفناک واقعہ کے بعد چھ سے سات مہینے تک مجھے مسلسل ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے کوئی میرے آس پاس موجود ہے اور اس بات کو لیکر میں کئی ماہ تک پریشان رہی۔

مریم نفیس نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اب بھی جب ہم کراچی میں مقیم ہوں اور میرے شوہر امان اچانک کمرے میں آ جائیں تو میں خوفزدہ ہو جاتی ہوں۔