
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ برائے قدرتی وسائل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثہ انیپولس کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ہیلی کاپٹر آگ پر قابو پانے کیلئے پانی بھر رہا تھا۔ اسی دوران تکنیکی خرابی یا توازن بگڑنے کے باعث وہ اچانک جھیل میں جاگرا اور مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ کو زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کے مطابق پائلٹ کو معمولی زخم آئے ہیں اور اس کی جان خطرے سے باہر ہے۔
ذہن نشین رہے کہ نووا اسکاٹیا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے شدید جنگلاتی آگ بھڑک رہی ہے جس پر قابو پانے کیلئے درجنوں فائر فائٹرز اور ریسکیو ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر پابندی عائد
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ تیز ہواؤں اور خشک موسم نے صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
حادثے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ہیلی کاپٹر جھیل میں گرنے کی اصل وجہ کیا تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریسکیو آپریشن میں شامل دیگر ہیلی کاپٹروں کیلئے حفاظتی اقدامات پر نظرِ ثانی کا تقاضا کرتا ہے۔