الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر پابندی عائد
Ajman scooter ban
فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

اس فیصلے کا مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام اور عوامی سڑکوں پر پیدل چلنے والوں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق عجمان پولیس نے واضح کیا ہے کہ عوامی سڑکوں پر ہر قسم کے الیکٹرک اسکوٹر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں الیکٹرک اسکوٹر اور الیکٹرک سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم متعدد شکایات اور حفاظتی خدشات کے بعد اب عوامی سڑکوں پر ان کی مکمل ممانعت کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نوجوانوں کیلئے چین جانے کا شاندار موقع

عجمان پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پابندی کا احترام کریں اور الیکٹرک اسکوٹرز کا استعمال صرف ان مخصوص مقامات یا ٹریکس پر کریں جو اس مقصد کیلئے مختص کیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے یا قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔