
یہ اسکالرشپس طلباء کو عمان کی منتخب نجی یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ، ہیومینٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسز میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
اس سکالرشپ میں مکمل ٹیوشن فیس معافی،ماہانہ وظیفہ، اگر ہاؤسنگ فراہم نہیں کی جاتی تو 200 عمانی ریال،اگر مفت ہاؤسنگ دی جاتی ہے تو 140 عمانی ریال،ہر تعلیمی سال کے لیے ایک راؤنڈ ٹرپ ایئر ٹکٹ، متعدد یونیورسٹیوں اور مضامین کے انتخاب کی سہولت اور یونیورسٹیاں اور 2 مضامین تک انتخاب کی اجازت جیسی سہولیات شامل ہیں۔
اہلیت کے لیے پاکستانی ہونا ضروری ہے،حالیہ 3 سال کے اندر انٹرمیڈیٹ یا مساوی تعلیم مکمل کرنا،درخواست کے وقت 23 سال یا اس سے کم عمر ہونا،طبی طور پر صحت مند ہونا اور عمان کے وزارت تعلیم سے تعلیمی مساواتی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔
ضروری دستاویزات میں درست پاسپورٹ،انٹرمیڈیٹ یا مساوی سرٹیفیکیٹ،عمان کا مساواتی سرٹیفیکیٹ اور انگریزی زبان کی مہارت کے نتائج (اگر دستیاب ہوں) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیلا روس میں 10 ہزار پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کا سنہری موقع
براہ راست عمانی یونیورسٹیوں میں 25 اگست 2025 سے پہلے درخواست دیں۔ اپنی تفصیلات پاکستانی سفارتخانے، مسقط کو بھی بھیجیں، parepmuscat@mofa.gov.pkاور آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں:
https://eservices.moheri.gov.om/Student/CoStudReeistration.aspx
یاد رہے کہ یہ سکالرشپ نزویہ یونیورسٹی، البریمی یونیورسٹی، شرقیہ یونیورسٹی، ظفار یونیورسٹی، ماجان یونیورسٹی کالج، گلف کالج، گلوبل کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورجرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیسن، ڈینٹسٹری اور فارمیسی کے مضامین شامل نہیں ہیں اور ہر یونیورسٹی کے داخلے کی مختلف ڈیڈ لائنز ہو سکتی ہیں۔
مزید معلومات کے لیے مندرجی زیل ای میل پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے:
Postgraduate & Grants Dept: postgraduate@moheri.gov.om
General Support: public.services@moheri.gov.om