ہیوسٹن میں پاکستانی سے تعلق رکھنے والی خاتون پر سفاکانہ حملہ
Houston attack
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون پر پیچھے سے دھکا دے کر حملہ کیا گیا۔

 امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر سفاکانہ حملہ کیا گیا جسے پولیس ممکنہ طور پر نفرت انگیز جرم قرار دے رہی ہے ۔ واقعہ ساؤتھ ولکریسٹ ڈرائیو کے قریب شوگر پارک پلازہ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے پیچھے سے آکر زور دار دھکا دیا جس کے نتیجے میں وہ منہ کے بل زمین پر گر گئی اور خاتون کی ناک ٹوٹ گئی جبکہ چہرے پر شدید زخم آئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو موقع سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی نئی دہلی میں احتجاجی مارچ کے دوران گرفتار

متاثرہ خاتون کے بیٹے محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی والدہ پر حملہ صرف اس لیے ہوا کہ وہ اسکارف لیے ہوئے تھیں۔ جب والدہ نے مجھے ویڈیو کال کی تو ان کا چہرہ خون سے لت پت تھا، یہ لمحہ وہ کبھی نہیں بھلا سکے گا۔

واضح رہے کہ اہل خانہ نے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔