آسٹریلیا کا فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان
Australia Palestine UN recognition
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کر دیا ہے کہ آئندہ ماہ (ستمبر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ فیصلہ امریکا کے موقف سے ہٹ کر کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم انتھونی البانیزکا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ریاستوں کی حمایت میں ہے تاکہ اسرائیل اور فلسطین پر امن رہ سکیں ۔ انہوں نے اس حل کو موجودہ کشیدگی اورغزہ کی صورتحال ختم کرنے کے لیے انسانیت کی بہترین امید قرار دیا.

یہ بھی پڑھیں: عراق میں کلورین گیس کا اخراج، 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل کی غزہ میں جاری کاروائیوں پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے ۔ فلسطینی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد جاری لڑائی میں 60 ہزار فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلیا کے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ یہ قدم تشدد کو مزید ہوا دے گا۔ آسٹریلیا کے بعد فرانس، کینیڈا اور برطانیہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کر لیا ہے ۔