
اپنی ایک ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی پنجاب کو آزاد کروانا ہے ،ہمارا ہدف وہ پنجاب ہے جو 1947 میں بھارت میں شامل ہوا،ہماچل پردیش، ہریانہ اور دہلی ہمارے نقشے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ تیز ہو گئی ہے لاکھوں نوجوانوں نے قربانیاں دی ہیں، بھارت کے 9 ٹکرے ہوں گے ، بھارت کے جلد ٹکرے ہونے والے ہیں، بھارتیوں کی غلط فہمی دور ہو جائے گی، دنیا میں فلسطین سمیت دیگر آزادی کی تحریکیں تیز ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
گرپتونگ سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں سکھوں اور مسلمانوں کا قتل عام ہوتا ہے، پنجاب کے کسانوں کی زمینیں ہتھیائی گئیں، 15 اگست کو بھارت کو دہلی میں ترنگا لہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،دہلی خالصتان کا حصہ بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، بھارتی ائیر چیف کا تین ماہ بعد پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، کینیڈا میں بھارت کی ڈس انفارمیشن مہم پر کان نہ دھریں، کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا بھارت سکھوں کے قتل میں ملوث ہے۔