ٹرمپ کا بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان، نئی پابندیاں بھی عائد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا جبکہ امریکا کی جانب سے بھارت پر نئی پابندیاں بھی عائد کردی گئیں۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا جبکہ امریکا کی جانب سے بھارت پر نئی پابندیاں بھی عائد کردی گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف کے ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کردیے، امریکی صدر کے اقدام سے بھارت پرمعاشی دباؤبڑھ گیا، بھارت پر مجموعی تجارتی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کوروسی تیل خریدنےکی قیمت چکاناہوگی، صدر ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر جانے کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا میں رونے دھونے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

امریکا کی جانب سے بھارت پراضافی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں، وائٹ ہاؤس کے مطابق بھارت بالواسطہ یا بلاواسطہ روسی فیڈریشن سے تیل درآمد کرتا ہے، بھارتی اشیاء کی درآمد پر اضافی ایڈ ویلیورم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت پر اضافی ٹیرف کے نفاذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت ایک اچھا تجارتی شراکت دار ثابت نہیں ہوا،روسی تیل خریدنے پر آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت پر اضافی ٹیرف لاگو کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت امریکا سے بہت زیادہ تجارت کرتا ہے لیکن امریکا بھارت سے تجارت نہیں کرتا،پہلے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا لیکن میں اگلے24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف عائد کروں گا کیونکہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر زیرو ٹیرف کی آفر کی جو میں نے ٹھکرا دی، زیرو ٹیرف کی آفر اس لئے رد کی کیونکہ روس سے تیل خریدنے تک یہ آفر ناکافی تھی، بھارت نہ صرف روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے بڑا منافع بھی کمارہا ہے۔