چین نے پاکستانیوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا
فائل فوٹو
December, 10 2025
(ویب ڈیسک): چین کے معروف تعلیمی ادارہ ژجیانگ یونیورسٹی نے پاکستانی طلبہ کے لیےCSC اسکالرشپ 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔
ژجیانگ یونیورسٹی نے2026-2027 تعلیمی سال کے لیے مکمل فنڈڈ CSC اسکالرشپ کی درخواستیں قبول کرنا شروع کر دی ہیں جس سے پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کو بغیر مالی بوجھ کے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اسکالرشپ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی دونوں پروگرامز کے لیے دستیاب ہے۔
اسکالرشپ کی نمایاں خصوصیات
|
|
|
|
ژجیانگ یونیورسٹی (ZJU) |
یونیورسٹی: |
|
ماسٹرز (2–3 سال)، پی ایچ ڈی (3–4 سال) |
ڈگری سطح: |
|
مکمل فنڈڈ |
اسکالرشپ کور: |
|
تمام ممالک |
اہل ممالک: |
|
31 دسمبر 2025 |
آخری تاریخ: |
مالی فوائد
اسکالرشپ مکمل فنڈڈ ہے اور شامل ہیں:
- رجسٹریشن فیس، مکمل ٹیوشن فیس
- لیبارٹری تجربات، انٹرن شپ، بنیادی نصابی کتب
- مفت کیمپس رہائش
- جامع میڈیکل انشورنس
- ماہانہ وظیفہ: ماسٹرز کے لیے3,000 RMBجبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 3,500 RMB دیے جائیں گے
اہلیت کے معیار
درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ:
- غیر چینی شہری ہوں، صحت مند ہوں اور چین میں موجودہ وقت میں زیرِ تعلیم نہ ہوں۔
- ماسٹرز کے لیے: بیچلرز ڈگری ہو اور عمر 35 سال سے کم ہو۔
- پی ایچ ڈی کے لیے: ماسٹرز ڈگری ہو اور عمر 40 سال سے کم ہو۔
ضروری دستاویزات
درخواست دہندگان کو درج ذیل دستاویزات آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کرنی ہوں گی:
- CSC آن لائن اپلیکیشن فارم
- ژجیانگ یونیورسٹی میں داخلے کا فارم
- درست پاسپورٹ کی واضح اسکین کاپی
- نوٹرائزڈ اعلیٰ ڈگری (چینی/انگریزی میں)
- تعلیمی اسناد (چینی/انگریزی میں)
- دو سفارش نامے
- چین میں مطالعے کا منصوبہ (چینی یا انگریزی)
- چینی/انگریزی زبان کا سرٹیفکیٹ (یا استثنیٰ کا ثبوت)
- نان کرمنل ریکارڈ (پچھلے 5 ماہ کے اندر کا)
- میڈیکل چیک اپ فارم
- سپروائزر کا ایکسپٹنس لیٹر (انتہائی مفید)
یہ بھی پڑھیں: کیا دنیا 2026 میں ختم ہو جائے گی؟
درخواست کیسے دیں؟
- CSC ویب سائٹ پر اپلائی کریں:
https://studyinchina.csc.edu.cn- اسکالرشپ ٹائپ B:
- ایجنسی نمبر 10335:
- اسکالرشپ ٹائپ B:
- تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں اور فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔
- یونیورسٹی کو ہارڈ کاپی بھیجنے کی ضرورت نہیں۔
- مزید تفصیلات کے لیے آفیشل لنک دیکھیں:
https://iczu.zju.edu.cn/admissionsen/wcholarships/list.htm