ٹرمپ کا مودی کو جھٹکا، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دے دیا، امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دے دیا، امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست سے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، ٹیرف ادا نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکا کا دوست ہونے کے باوجود ہم سے کم کاروبار کیا، بھارت دنیا میں سب زیادہ ٹیرف وصول کرتا ہے مگر ہمیں کم دیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ فوجی سازوسامان کے بڑے سودے امریکا کے بجائے روس سے کیے، بھارت چین کے ساتھ ساتھ روسی توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب بھارت کو ٹیرف کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا جس کا نفاذ یکم اگست 2025 سے ہو گا، بھارت کی تجارتی رکاوٹیں بھی سخت ترین اور ناپسندیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 5 بھارتی طیارے تباہ ہوئے، امریکی صدر

خیال رہے کہ امریکی صدر نے اپریل میں بھارتی مصنوعات پر 26 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم تجارتی مذاکرات کے دوران امریکا کی جانب سے ٹیرف کا نفاذ جولائی تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو کار ساز کمپنی ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ بھارت میں لگانے سے بھی روک دیا تھا۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موبائل کمپنی ایپل کو بھی خبردار کیا تھا کہ اگر کمپنی نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہ کیے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہےکہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکی سرزمین میں تیار کیے جائیں گے، بھارت یا کسی اور جگہ نہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایپل کو امریکا میں کم از کم 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.59 ▼ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.48 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.10 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.66
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.88 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں